7 ستمبر، 2024، 11:50 PM

او آئی سی کی صیہونیوں کے ہاتھوں آیسنور اور بنا بکر کے قتل کی شدید مذمت

او آئی سی کی صیہونیوں کے ہاتھوں آیسنور اور بنا بکر کے قتل کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے ترک نژاد امریکی 26 سالہ آیسنور ایزی ایگی اور 13 سالہ فلسطینی لڑکی بنا بکر کے قتل اور اسرائیلی افواج کے نئے مظالم اور جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کی "جبل صبیح" ڈسٹرکٹ کے قریب امریکی ترک کارکن آیسنور کو نشانہ بنانے کے صیہونی فوج کے نئے جرم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا: ہم امریکی ترک کارکن آیسنور کی پرامن آبادکاری مخالف ریلی میں شرکت کے دوران قابض اسرائیل کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع قریوت گاؤں میں بنا امجد بکر کو شہید کرنے کے اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں کے جرم کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ نیز ہم قابض رجیم کے جرائم کی تحقیقات اور ان مجرموں کو سزا دینے کے لیے ایک آزاد بین الاقوامی کمیٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔"

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق، جمعہ کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں قریوت میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی لڑکی شہید ہو گئی۔"

News ID 1926484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha